فیصل آبا دمیں بھائی نے غیر ت کے نام پر بہن کو قتل کرد یا ، 22سالہ سمیرا کی آج شادی تھی

فیصل آبا دمیں بھائی نے غیر ت کے نام پر بہن کو قتل کرد یا ، 22سالہ سمیرا کی آج ...
فیصل آبا دمیں بھائی نے غیر ت کے نام پر بہن کو قتل کرد یا ، 22سالہ سمیرا کی آج شادی تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں بھائی نے غیر ت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے میں بھائی نے اپنی جواں سالہ بہن کو غیر ت کے نام پر قتل کر دیا جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد معلوم ہوا ہے کہ  22 سالہ سمیرا کو اس کے بھائی نےفائرنگ کر کے قتل کیا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ سمیرا کی آج شادی تھی اور وہ اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتی تھی جس پر اس کا بھائی نا خوش تھا تاہم آج شادی کے روز اس نے دلبرداشتہ ہو کر بہن کو قتل کر دیا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

فیصل آباد -