پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف دنیا کا سب سے بڑا آپریشن جاری ہے: ملیحہ لودھی

پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف دنیا کا سب سے بڑا آپریشن جاری ہے: ملیحہ لودھی
پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف دنیا کا سب سے بڑا آپریشن جاری ہے: ملیحہ لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف دنیا کا سب سے بڑا آپریشن جاری ہے جس میں ایک لاکھ 80 ہزار جوان حصہ لے رہے ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی سے امریکی وار کالج کے طلبا نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ جامع حکمت عملی سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے اور شمالی وزیرستان میں آپریشن آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک فوج جمہوریت کے لیے اتفاق رائے کا حصہ ہے دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں ایک لاکھ 80 ہزار جوان حصہ لے رہے ہیں۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خاتمہ، معاشی ترقی اور پرامن ہمسائیگی پاکستان کے مفاد میں اورعلاقائی روابط کا فروغ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ افغانستان میں امن پاکستان و خطے میں امن کیلئے ضروری ہے اور پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے مثبت آغاز کے باوجود بھارتی حکومت نے پاکستان سے مذاکرات معطل کردیے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -