چین کے پاکستان سے 2کھرب روپے کے معاہدے

چین کے پاکستان سے 2کھرب روپے کے معاہدے
چین کے پاکستان سے 2کھرب روپے کے معاہدے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے مغربی صوبے سنکیانگ کی کمپنیوں نے پاکستان کے ساتھ 2 کھرب روپے (2 ارب ڈالر) کے معاہدے کئے ہیں۔ معاہدے کے تحت سنکیانگ کی چینی کمپنیاں انفراسٹرکچر کے منصوبے، شمسی توانائی سمیت دیگر منصوبوں پر کام کریں گی، سنکیانگ کے اعلیٰ عہدیداروں نے تجارتی تعلقات بہتر بنانے کے لئے پاکستان کا دورہ کیا۔ سنکیانگ کے اخبار کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل ژانگ چوانگ کی سربراہی میں چینی کے 61 رکنی وفد نے پاکستان کا 4 روزہ دور کیا۔ وفد نے نواز شریف سے ملاقات کی اور اس کے بعد اسلام آباد، کراچی اور گوادر شہر کا دورہ کیا۔ سنکیانگ کے روزنامے کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے علاقوں میں ماحول سازگار اور دوستانہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان میں سنکیانگ کی چینی کمپنیاں دو ارب ڈالر کی مالیت سے انفراسیکچر کے منسوبے، شمسی توانائی سمیت دیگر منصوبوں پر کام کریں گی۔ یاد رہے کہ چین کے مغربی سنکیانگ میں شدت پسندی کے رجحانات میں اضافہ ہوا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی سرزمین پر موجود شدت پسند عناصر سنکیانگ میں حالات خراب کروارہے ہیں۔ چین کے صدر نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کے لئے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔