روزانہ ایک سیب یا کیلا کھانا فالج سے بچاتا ہے: نئی تحقیق

روزانہ ایک سیب یا کیلا کھانا فالج سے بچاتا ہے: نئی تحقیق
روزانہ ایک سیب یا کیلا کھانا فالج سے بچاتا ہے: نئی تحقیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) روزانہ ایک سیب یا کیلا کھانا ہارٹ اٹیک یا فالج سے موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم کر دیتا ہے۔ یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ روزانہ ایک کیلا یا ایک سیب خون کی شریانوں کی پیچیدگی سے لاحق ہونے والے امراض سے موت کا خطرہ ایک تہائی حد تک کم کر دیتا ہے ۔ تاہم تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ پھل تازہ ہونے چاہیے کیونکہ پراسیس شدہ پھل میں سے بیشتر طبی فوائد ختم ہوجاتے ہیں۔ اس تحقیق کے دوران چین کے 5 لاکھ کے لگ بھگ بالغ افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا جس کی وجہ یہ ہے کہ چینی شہریوں میں پھلوں کے استعمال کارجحان کافی کم ہے۔ محققین کے مطابق پھلوں کے کم استعمال کی وجہ سے پھلوں کے استعمال اور ہارٹ اٹیک یا فالج سے موت کا خطرہ کم ہونے کے حوالے سے جانے میں مدد ملی اور خاص بات یہ ہے کہ وہ لوگ پراسیس کی بجائے تازہ پھلوں کو ترجیح دیتے ہیں تحقیق کے مطابق ان پھلوں میں پوٹاشیم ، فائبر، اینٹی آکسائیڈ نٹس اور دیگر اجزاءشامل ہوتے ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ ان مہلک امراض کی روک تھام کیسے کرتے ہیں۔ محققین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ جو لوگ اکثر پھلوں کو کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان میں امراض یا فالج کا خطرہ کافی کم ہوتا ہے تو روزانہ کسی ایک پھل کو کھانا عادت بنالینی چاہیے۔

مزید :

تعلیم و صحت -