بین سٹوکس ورلڈ ٹی 20فائنل کے 4چھکے بھلانے میں ناکام

بین سٹوکس ورلڈ ٹی 20فائنل کے 4چھکے بھلانے میں ناکام
 بین سٹوکس ورلڈ ٹی 20فائنل کے 4چھکے بھلانے میں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک)انگلش آل رائونڈر بین سٹوکس ابھی تک ورلڈ ٹی ٹونٹی فائنل ہارنے کے صدمے سے باہر نہیں نکل سکے کہتے ہیں کہ کالی آندھی کے خلاف فیصلہ کن معرکے کا آخری اوور میرے کیریئر کا بدترین لمحہ تھا جسے فراموش کرنا بہت مشکل ہے۔ میگا ایونٹ کے آخری اوور میں ویسٹ انڈین ہارڈ ہٹنگ بلے باز کارلوس بریتھویٹ نے سٹوکس کو مسلسل چار چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو دوسری بار عالمی چیمپئن بنوایا تھا۔ سٹوکس نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ ہم ورلڈ کپ ہار چکے ہیں، بلاشبہ بریتھویٹ نے اچھی ہٹنگ کی جسے بھلانا بہت مشکل ہے۔

مزید :

کھیل -