’ترکی میں بڑی تباہی آنے والی ہے‘ ایک ایسے ملک نے پیشنگوئی کردی کہ جان کر ترک شہری بھی پریشان ہوجائیں

’ترکی میں بڑی تباہی آنے والی ہے‘ ایک ایسے ملک نے پیشنگوئی کردی کہ جان کر ترک ...
’ترکی میں بڑی تباہی آنے والی ہے‘ ایک ایسے ملک نے پیشنگوئی کردی کہ جان کر ترک شہری بھی پریشان ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے محکمہ انسداددہشتگردی نے ترکی میں بڑے حملوں کے خدشے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو ترکی جانے سے روک دیا ہے اور پہلے سے وہاں موجود اسرائیلیوں کو بھی فوری طور پر ترکی سے نکل جانے کی ہدایت کر دی ہے۔محکمے کی طرف سے گزشتہ روز جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ترکی کی موجودہ صورتحال سے ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہاں دہشت گردی کے واقعات رونما ہونے کا خدشہ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔اور یہ خطرے پورے ترکی میں موجود ہے۔ اس لیے اسرائیلی شہری ترکی جانے سے گریز کریں اور پہلے سے وہاں موجود شہری بھی فوراً ترکی چھوڑ دیں۔اگر وہاں رہنا ناگزیر ہے تو بھیڑ والی جگہوں اور دیگر ایسے مقامات پر مت جائیں جہاں دہشت گردی کی واردات ہو سکتی ہو۔ ایسے لوگ ترکی کی مقامی حکومت کی ہدایات پر بھی عمل کریں۔“

ائیرپورٹ پر مسافر نے سکیورٹی حکام سے ایک جملہ ایسا کہہ دیا کہ ہر طرف بھگدڑ مچ گئی
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق محکمے نے ترکی میں دہشت گردی کے خطرے کو لیول2سے لیول1کے درجے میں شامل کر دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ ترکی اس وقت دہشت گردی کے سنگین خطرے سے دوچار ہے۔محکمے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”داعش ترکی میں دہشت گردی کی وارداتیں کرنے کی بھرپور صلاحیت حاصل کر چکی ہے اور اب ماضی کے حملوں سے زیادہ خوفناک حملے بھی کر سکتی ہے۔ اس وقت پورے ترکی میں دہشت گردی کے واقعات ہونے کا فوری خطرہ موجود ہے۔ “واضح رہے کہ گزشتہ ماہ استنبول میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں 3اسرائیلی شہری بھی ہلاک ہو گئے تھے۔داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔