کراچی پولیس کی کارروائی، خاتون منشیات فروش ’مال‘ کے ہمراہ گرفتار ، ساتھی فرار

کراچی پولیس کی کارروائی، خاتون منشیات فروش ’مال‘ کے ہمراہ گرفتار ، ساتھی ...
کراچی پولیس کی کارروائی، خاتون منشیات فروش ’مال‘ کے ہمراہ گرفتار ، ساتھی فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے کراچی میں حب ریورروڈ کے علاقہ میں کارروائی کے دوران خاتون منشیات فروش کو بھاری مقدار میں منشیات کے ہمراہ  گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایک رکشے کی تلاشی لی ، اس دوران رکشے میں چھپائی گئی  بڑی مقدار میں منشیات کو قبضے میں لیتے ہوئے خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے قبضے سے 10کلوگرام افیون برآمد ہوئی ہے جس کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے میں ہے، اس کارروائی میں خاتون منشیات فروش کا ساتھی جو کہ اس کا شوہر بھی ہے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا ہے۔

مزید :

کراچی -