شہر میں بدامنی پھیلانے والوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا:ترجمان رینجرز

شہر میں بدامنی پھیلانے والوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا:ترجمان رینجرز
شہر میں بدامنی پھیلانے والوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا:ترجمان رینجرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان رینجرز کا کہناہے کہ شہر میں بد امنی پھیلانے والے عناصر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔
ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت رینجرز ہیڈ کواٹر میں اجلاس ہوا جس دوران پولیس چیف مشتاق مہر ،سیکٹر کمانڈرز سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلا س میں پولیس اور رینجرز کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا گیا ،ڈی جی رینجرز کا کہناتھا کہ پولیس کی قربانیوں کی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،قربانیوں کی وجہ سے شہر امن کی راہ پر گامزن ہے ۔ترجمان رینجرز کا کہناتھا کہ پولیس اور رینجرز پر حملوں میں ملوث افراد کیخلاف بھر پور کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے ،بد امنی پھیلانے والے عناصر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی رینجرز نے پولیس کے اعلیٰ افسران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں پولیس چیف سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔

مزید :

کراچی -