آصف زرداری کا یوم دستور کے حوالے سے پیغام،آئین کی حرمت تقاضا کرتی ہے کہ اس کی روح کے مطابق عمل کریں:سابق صدر

آصف زرداری کا یوم دستور کے حوالے سے پیغام،آئین کی حرمت تقاضا کرتی ہے کہ اس کی ...
آصف زرداری کا یوم دستور کے حوالے سے پیغام،آئین کی حرمت تقاضا کرتی ہے کہ اس کی روح کے مطابق عمل کریں:سابق صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم دستور کے حوالے سے پیغام جاری کیاہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آئین کی حرمت تقاضا کرتی ہے کہ اس کی روح کے مطابق عمل کریں ۔
تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ آئن کو پھاڑ کر پھینکنا قوم کی روح کو قتل کرناہے ،آئین کی بے عزتی کرنے اور پھاڑنے والے قوم کے غدار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئین کی حرمت تقاضا کرتی ہے کہ آئین کو توڑنے والوں کو سزا دیں ،آئین ہی سے وفاق کی اکائیاں ایک دوسرے سے منسلک ہوتی ہیں ۔سابق صدر کا کہناتھا کہ یہ قومی المیہ ہے کہ ایک آمر نے 1977میں آئین کو توڑا ،آئین کی بے عزتی پاکستان کے عوام کی بے عزتی کے مترادف ہے ۔

مزید :

قومی -