پاکستانیوں کیلئے بغیر ویزہ یورپ کی سیر کرنے کا آسان ترین طریقہ

پاکستانیوں کیلئے بغیر ویزہ یورپ کی سیر کرنے کا آسان ترین طریقہ
پاکستانیوں کیلئے بغیر ویزہ یورپ کی سیر کرنے کا آسان ترین طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جدید دور میں تعلیمی، تفریحی و کاروباری ضروریات کے لئے بیرونی ممالک کا سفر کرنا ایک بنیادی ضرورت بن چکی ہے، لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک کے پاسپورٹ میں یہ خصوصیت نہیں کہ اسے استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر کے ممالک کا بغیر ویزہ سفر جایا جاسکے۔ اس مسئلے کے حل کے لئے لوگ طاقتور پاسپورٹ رکھنے والے ممالک کی شہریت حاصل کرتے ہیں، لیکن اس کا حصول بھی کوئی آسان کام نہیں۔ متعدد مقبول پاسپورٹ والے ممالک کی شہریت کا قیمتاً حصول اربوں روپے میں پڑ سکتا ہے، مگر جنوبی امریکا کے ملک اینٹی گوا اینڈ باربودا نے یہ کام بڑی حد تک آسان کردیا ہے۔

پاکستانی نوجوانوں کیلئے مائیکرو سافٹ کی شاندار پیشکش، آپ بھی فائدہ اٹھا کر اپنی زندگی بدل سکتے ہیں
نیوز سائٹ ایمریٹس 247 کے مطابق اس ملک کے ”شہریت بذریعہ سرمایہ کاری“ پروگرام کے تحت دو لاکھ ڈالر (تقریباً 2کروڑ پاکستانی روپے) کے عوض اس کا پاسپورٹ مل سکتا ہے۔ اس پاسپورٹ کے ذریعے 132 ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کیا جاسکتا ہے، جن میں 26 یورپی ممالک پر مشتمل شینجن علاقہ اور کینیڈا بھی شامل ہیں۔
اینٹی گوا کے ”شہریت بذریعہ سرمایہ کاری“ پروگرام میں تین مختلف آپشن دستیاب ہیں۔
-1 کم از کم دو لاکھ ڈالر (تقریباً 2 کروڑ روپے) کا عطیہ بنام نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ جمع کروایا جائے؛ چار افراد پر مشتمل خاندان کے لئے۔
-2 حکومت کے کسی مشہور شدہ رئیل سٹیٹ پراجیکٹ میں 4لاکھ ڈالر (تقریباً 4کروڑ روپے) کی جائیداد کی خریداری کی جائے، یا
-3 حکومتی منظور شدہ کاروبار میں 15 لاکھ ڈالر (تقریباً 15 کروڑ روپے)کی سرمایہ کاری کی جائے۔
امیگریشن ماہرین کے مطابق یہ واحد کریبین سیکنڈ پاسپورٹ پروگرام ہے جو کہ کینیڈا کے ویزہ فری سفر کی سہولت مہیا کرتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -