گلشن اقبال پار ک دھماکے کی ایک اور زخمی خاتون دم توڑ گئی ،تعداد 75ہو گئی

گلشن اقبال پار ک دھماکے کی ایک اور زخمی خاتون دم توڑ گئی ،تعداد 75ہو گئی
گلشن اقبال پار ک دھماکے کی ایک اور زخمی خاتون دم توڑ گئی ،تعداد 75ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن اقبال پارک بم دھماکے میں زخمی ہونے والی مریم نامی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ہے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 75ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم لاہور کے جناح ہسپتال میں زیر علاج تھی 12دن زیر علاج رہنے کے بعد مریم زخموں کی تاب نہ لاسکی ،مریم چرڑ پنڈ کی رہائشی تھی جبکہ گلشن اقبال پارک دھماکے میں مریم کی بہن عینی بھی جاں بحق ہوئی تھی جس کی سات فروری کو شادی ہوئی تھی جوکہ تفریح کی غرض سے گلشن اقبال پار ک آئی جہاں دھماکے نے اس کی جان لے لی ۔

مزید :

لاہور -