پہلے کھلاڑی تو پورے کرلیں پھر الگ الگ کپتان بنائیں، کوچ کی تقرری پی سی پی کی ذمہ داری ہے: ظہیر عباس

پہلے کھلاڑی تو پورے کرلیں پھر الگ الگ کپتان بنائیں، کوچ کی تقرری پی سی پی کی ...
پہلے کھلاڑی تو پورے کرلیں پھر الگ الگ کپتان بنائیں، کوچ کی تقرری پی سی پی کی ذمہ داری ہے: ظہیر عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے سابق مایہ ناز بلے باز اور آئی سی سی کے صدر ظہیرعباس کا کہنا  ہے  کہ پہلے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کھلاڑی تو پورے  کئے جائیں، پھر کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کیلئے الگ الگ کپتان مقرر کرنے کی بات  کی جائے۔قومی ٹیم کے کوچ کی تقرری سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ وہ ملکی یا غیر ملکی کوچ کی بحث میں پڑ کر تنازعہ پیدا نہیں کرنا چاہتے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کون نہیں چاہتا ہےپاکستان میں بھی انٹرنیشنل  کرکٹ ہو، پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو رہی ، ملک میں کرکٹ ہو گی تو کھیل بھی ترقی کرے گا ۔ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کے الگ الگ کپتان مقرر کرنے کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی پہلے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کھلاڑی تو پورے کر لے پھرتینوں فارمیٹس کیلئے الگ الگ کپتان بنائے۔ قومی ٹیم کے کوچ کے انتخاب اور تقرری کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ کوچ کی تقرری پی سی پی کی ذمہ داری ہے اور وہ ملکی یا غیر ملکی کوچ کی بحث میں پڑ کر تنازعہ کھڑا نہیں کرنا چاہتے ہیں ۔

مزید :

کھیل -