چوہدری نثار علی خان نے شعیب سڈل کو انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے سے انکار کردیا: نجی ٹی وی کا دعوی

چوہدری نثار علی خان نے شعیب سڈل کو انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے سے ...
چوہدری نثار علی خان نے شعیب سڈل کو انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے سے انکار کردیا: نجی ٹی وی کا دعوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شعیب سڈل کو ’’پاناما لیکس ‘‘ کے حوالے سے انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے سے انکار کردیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’اب تک نیوز ‘‘ کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے شعیب سڈل کو انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کے مطابق شعیب سڈل اچھی شہرت کے حامل آفیسر ہیں لیکن ان کی سیاسی وابستگیاں بھی ہیں اور وہ سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست بھی ہیں۔واضح رہے کہ و زیر داخلہ چوہدری نثار نے آج کہا تھا کہ عمران خان جس افسر کا نام لیں گے اس کو تحقیقاتی افسر مقرر کر دیا جائے گا جس پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے سے تحقیقات کروانے کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے شعیب سڈل کی سربراہی میں ایک خود مختار کمیشن تشکیل دینے کی تجویز دی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے عمران خان کی طرف سے انکوائری کمیشن کے سر براہ کے لئے شعیب سڈل کے نام کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -