شیشے کے گھر میں بیٹھ کر کسی کو پتھر سے نہیں مارنا چاہئے ، پتھر واپس بھی آ سکتا ہے:پرویز رشید

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر کسی کو پتھر سے نہیں مارنا چاہئے ، پتھر واپس بھی آ سکتا ...
شیشے کے گھر میں بیٹھ کر کسی کو پتھر سے نہیں مارنا چاہئے ، پتھر واپس بھی آ سکتا ہے:پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر کسی کو پتھر سے نہیں مارنا چاہئے ، پتھر واپس بھی آ سکتا ہے،رائیونڈ کسی کا ذاتی گھر ہے وہاں جانے کی باتیں نہیں ہونی چاہئے اگر ایسا ہو گا تو پھر کسی کا گھر محفوظ نہیں ہو گا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان پانامہ لیکس کی تحقیقات کرانے کے لئے سنجیدہ ہیں تو ایف آئی اے کے کسی افسر کا نام تجویز کر دیں ۔ عمران خان پورا سال خطاب کرتے ہیں یہ میرا فرض ہے کہ پی ٹی وی کو مساوی طور پر استعمال کروں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان پانامہ لیکس سے متعلق معاملے کی تحقیقات کرانے کیلئے سنجیدہ ہیں تو ایف آئی اے کے کسی افسر کا نام تجویز کریں ۔ آئین پاکستان حکومت کو حق دیتا ہے کہ کسی بھی ایشو پر انکوائری کر سکتی ہے اور کسی بھی شخص کو تحقیقات کے لئے نامزد کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کا خاتمہ ، روزگار کے مواقع میسر آنا ، ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ نظر آنا چاہئے، عوام 2018 ء میں الزامات نہیں کارکردگی دیکھ کر فیصلہ کریں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -