لاہور میں بارش اور ہواﺅں سے موسم خوشگوار

لاہور میں بارش اور ہواﺅں سے موسم خوشگوار
لاہور میں بارش اور ہواﺅں سے موسم خوشگوار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور اور گردو نواح میں رات گئے بوندا باندی کے بعد ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

لاہور اور گردونواح میں رات گئے بادل چھا گئے اور پہلے بوندا باندی اور پھر ہلکی سی بارش شروع ہوگئی۔ اسکے ساتھ ساتھ تیز ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنے لگیں، جس سے کئی دنوں سے جاری گرمی کا زورٹوٹ گیا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہے گا، بارش ہونے کے امکانات بھی ہیں۔

مزید : قومی