8ماہ کے دوران حکومتی قرضے 22.9ٹریلین تک پہنچنے کا انکشاف

8ماہ کے دوران حکومتی قرضے 22.9ٹریلین تک پہنچنے کا انکشاف

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت کا قرضہ صرف 8ماہ میں 2.2 کے نیٹ اضافے کیساتھ 22.9ٹریلین تک پہنچ گیا ہے،جو رواں مالی سال کے آغازپرپارلیمنٹ کے منظورکردہ سالانہ بجٹ خسارے کی حدسے کہیں زیادہ ہیں۔اتوار کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رواں مالی سال کے جولائی تا فروری کے عرصے کے حکومتی قرضے کے اعداد و شمار کے مطابق وزارت خزانہ نے کفایت شعاری کی پالیسی سے روگردانی کرتے ہوئے ضرورت سے کئی زیادہ قرضہ لیا،حکومتی قرضے کی شرح میں یہ اضافہ جون 2017کے مقابلے میں 10.3فیصدزائد ہے،حکومتی قرضے میں اضافہ کی ایک وجہ ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدرمیں کمی ہے جبکہ اس کی دوسری وجہ مرکزی حکومت کا خسارے کوپوراکرنے کیلیے مرکزی بینک پر انحصار کرنا ہے،صورتحال ظاہرکرتی ہے کہ حکومت قرض کے انتظام کی دوسری وسط مدتی حکمت عملی 2016۔19پرمکمل عملدرآمدنہ کرسکی۔

مزید : کامرس