پاکستان سیب کی پیداوار کے لحاظ سے عالمی سطح پر 10نمبر پر آگیا

پاکستان سیب کی پیداوار کے لحاظ سے عالمی سطح پر 10نمبر پر آگیا

فیصل آباد(بیورورپورٹ )پاکستان رواں سال 15 لاکھ 95ہزار ٹن سیب کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا بھر کے ممالک میں دسویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ سیب کی عالمی تجارت کا حجم بھی ساڑھے 6ملین ٹن سے تجاوز کر گیاہے لہٰذااگر حکومت سیب کے باغبانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی سمیت سیب کے برآمد کنندگان کو جدید سہولیات فراہم کرے اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے توسط سے نئی منڈیو کی تلاش میں معاونت فراہم کی جائے تو پاکستان بیرونی منڈیوں سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے ملکی آمدنی میں نمایاں اضافہ کرسکتاہے۔ ایپل گروئرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجما ن نے بتایاکہ جس طر ح دنیابھر میں پاکستانی آم اور کینو کو انتہائی پسندیدگی کی نظر سے دیکھا جاتاہے اسی طرح اپنے ذائقے ، لذت اور معیار کے باعث پاکستانی سیب کو بھی عالمی منڈیوں میں نمایاں مقام حاصل ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ معمولی سی کوشش کے بعد سیب کی پیداوار میں 2ٹن فی ایکڑ کا بآسانی اضافہ کرکے 30 ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ سیب فرانس ، چلی ، بیلجیم ، امریکہ ، ہالینڈ میں پیداہوتاہے جبکہ پاکستان میں سیب کی پیداوار دنیا میں دسویں نمبر پر ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں 65 فیصد سیب بلوچستان جبکہ 25 فیصد خیبر پختونخواہ میں پیداہوتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ روس کے فروٹ امپورٹرز نے پاکستانی سیب درآمد کرنے میں زبردست دلچسپی ظاہر کی ہے لہٰذا روس کی منڈیوں سے استفادہ کرکے قیمتی زرمبادلہ کاحصول ممکن بنایاجا سکتاہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...