مینگو پروڈیوسرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے آمدہ سیزن میں آم کی زیاد ہ برآمد کیلئے مناسب پلاننگ کا مطالبہ کردیا

مینگو پروڈیوسرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے آمدہ سیزن میں آم کی زیاد ہ ...

فیصل آباد(اے پی پی )مینگو پروڈیوسرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے آمدہ سیزن کے دوران آم کی زیاد ہ سے زیادہ برآمد یقینی بنانے کیلئے حکومت سے پیشگی مناسب پلاننگ کا مطالبہ کیاہے اور کہاہے کہ اگر حکومت نے فوری اور بروقت اقدامات نہ کئے تو جس طرح رواں سیزن میں کینو کے برآمد کنندگان کوبھاری مالی نقصان کا سامنا کرناپڑاہے اسی طرح آم کے برآمد کنندگان کو بھی بھاری مالی نقصان کا شدید خدشہ ہے ۔ سرکاری و غیر سرکاری طورپر کینو کی بہت بڑی مقدار افغانستان ، ایران اور دیگر عرب ریاستوں کو برآمد کی جاتی تھی مگر دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلہ میں بنائے گئے سخت قوانین کے تحت نہ صرف مذکورہ ممالک بلکہ وسطی ریاستوں کو بھی کینو کی مقررہ اہداف کے مطابق برآمد نہ ہوسکی ہے جس سے انہیں شدید نقصان کاسامناکرناپڑاہے۔

انہوں نے کہاکہ متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ آمدہ سیزن کے دوران آم کی فصل کی برداشت شروع ہونے سے قبل پیشگی پلاننگ یقینی بنائیں تاکہ آم کی برآمد کے موقع پر اس قسم کی افسوسناک صورتحال کاسامنا نہ کرناپڑے۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ ملکی سطح پر آم کی قیمت کم ہو تی ہے لہٰذا اگر برآمدات میں نمایاں اضافہ نہ ہواتو باغبانوں ، زمینداروں ، بیوپاریوں ، برآمد کنندگان کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مزید : کامرس