حکومت کی سگریٹ کی فروخت پر فوری پابندی عائد دکانداروں کا احکامات ماننے سے انکار

حکومت کی سگریٹ کی فروخت پر فوری پابندی عائد دکانداروں کا احکامات ماننے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی)حکومت کی جانب سے کھلی سگریٹ کی فروخت پر پابندی کے اطلاق پر فوری پابندی عائد کر دی گئی تاہم اس کے باوجود دکانداروں کی جانب سے اسے خاطر میں نہیں لایا جارہا ۔ٹو بیکو کنٹرول سیل کے ترجمان کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں کھلی سگریٹ کی فروخت پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔خلاف ورزی کرنے پر پہلی مرتبہ پانچ ہزار جرمانہ ،دوسری مرتبہ کم از کم ایک لاکھ روپے جرمانہ یاتین ماہ قید یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں ۔کھلی سگریٹ فروخت کرنے والے افراد یا دکانداروں کوفوری گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب کچھ دکانداروں کی جانب سے اس پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے تاہم اکثریت کی جانب سے اس پابندی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اس کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔ دکاندار نئی قانون سازی کے بعد محتاط ہو گئے ہیں جس کے باعث کھلی سگریٹس چھپا کر رکھے جاتے ہیں اور جاننے والے لوگوں کو کھلی سگریٹس کی فروخت کر کے پابند کیا جاتا ہے کہ وہ دکان سے کچھ فاصلے پر جا کر سگریٹ سلگائیں گے۔

مزید :

کامرس -