مسافروں کی سہولت کیلئے گرین لائن کے کرایوں میں 10فیصد کمی

مسافروں کی سہولت کیلئے گرین لائن کے کرایوں میں 10فیصد کمی

راولپنڈی ( این این آئی )پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کیلئے گرین لائن کے کرایوں میں 10فیصد کمی کی ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق ڈویژنل کمرشل آفیسر پاکستان ریلوے راولپنڈی رضاعلی حبیب نے بتایا کہ پاکستان ریلویز نے راولپنڈی سے کراچی تک کا سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کرائے میں 600روپے کمی کی ہے جو اب 5990روپے سے کم ہو کر 5340روپے ہوگیا ہے۔راولپنڈی سے لاہور تک گرین لائن کا کرایہ 1200روپے جبکہ راولپنڈی سے خانیوال تک2410روپے مقرر کیا گیا ہے ،اسی طرح راولپنڈی سے بہاولپور تک 3180روپے جبکہ راولپنڈی سے روہڑی تک نیا کرایہ 4430روپے مقرر کیا گیا ہے۔

گرین لائن کے مسافر راولپنڈی سے حیدرآباد کیلئے 5060روپے کرایہ ادا کریں گے۔

مزید : کامرس