7ماہ میں سویابین ،پام آئل اور مصالحہ جات کی درآمدات میں اضافہ

7ماہ میں سویابین ،پام آئل اور مصالحہ جات کی درآمدات میں اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 7ماہ میں ملک سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں بالترتیب 82.19اور19.04اور مصالحہ جات کی درآمدات میں 22.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری تک ملک میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصۃ کے مقابلے میں 118.795میٹرک ٹن زائد سویابین آئل کی درآمدریکارڈ کی گئی جس پر105.778ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 16لاکھ 62ہزار763میٹرک ٹن رہا جس پر1.208ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 1لاکھ 44ہزار196میٹرک ٹن رہاتھا۔رواں ما لی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملک میں مصالحہ جات کی درآمدات میں 22.15فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری تک کے عرصہ میں ملک میں 80ہزار171میٹرک ٹن مصالحہ جات کی درآمدات ریکارٖڈ کی گئیں جس پر93.23ملین روپے کازرمبادلہ خرچ ہوا،گزشتہ مالی سال کے ا سی عرصہ میں ملک میں مصالحہ جات کی درآمدات کا حجم 68ہزار965میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیاتھا۔اوراس پر75.939ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ کیا گیاتھا۔یوں درآمدات میں اضافے کی شرح 22.15فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزید : کامرس