محکمہ ماہی پروری پنجاب کا ’’فش فارم مینجمنٹ کورس آج شروع ہو گا

محکمہ ماہی پروری پنجاب کا ’’فش فارم مینجمنٹ کورس آج شروع ہو گا

راولپنڈی (اے پی پی) ماہی پروری سے منسلک افراد کی پیشہ وارانہ استعداد میں اضافے اور فش فارمنگ کی جدید تکنیکی مہارت سے روشناس کرانے کے لیے محکمہ ماہی پروری پنجاب کے زیر اہتمام تین روزہ ’’فش فارم مینجمنٹ کورس ‘‘(آج)09اپریل سے شروع ہو گا ۔فشریز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ماہی پروری کے فروغ کے لیے حکومت پنجاب نے مفت فش فارم مینجمنٹ کورس کا اہتمام کیا ہے ۔یہ تربیتی کورس فشریز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ٹریننگ سب سنٹر راول ٹاؤن میں منعقدہو گا ۔کورس کے اوقات صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک ہونگے اور کورس میں شرکت لیے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی جبکہ دوسرے شہروں سے آنیوالے شرکاء کیلئے ہوسٹل کی سہولت بھی موجود ہے۔فشریز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے حکام نے اے پی پی کو مزید بتایاکہ کورس کے انعقاد کا مقصد ماہی پروری کی جدید ٹیکنالوجی متعار ف کرانا اور مچھلی کی پیداوار میں اضافہ کے طریقوں سے آگاہی ہے ۔واضح رہے کہ تربیتی کورس میں شرکت کے خواہشمند امیدوار اپنی رجسٹریشن کورس شروع ہونے پہلے موقع پر کرواسکتے ۔

مزید : کامرس