رجسٹرڈ کو آپریٹیو سوسائیٹز کو اپنے کام میں مزید بہتری لانی چائیے ،آفتاب اکبر درانی
اسلام آباد (اے پی پی) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی سے اسلام آباد میں رجسٹرڈ کو آپریٹیو سوسائیٹز کی کارکردگی کو سراہا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ا ن سوسائیٹیز کو اپنے کام میں مزید بہتری لانی چائیے تاکہ کم آمدنی والے لوگوں کو کم لاگت میں گھر بنانے کی سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے یہ بات کو آپریٹیو سوسائیٹیز الائینس کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔ وفد نے اسلام آباد میں کوآپریٹیوسوسائیٹیز کی کارکردگی اور ہاوسنگ سیکٹر میں ان سوسائیٹیز کی گراں قدر خدمات بارے بریفنگ دی ۔ صدر سوسائیٹیزالائینس نے چیف کمشنر اسلام آباد کو بتایا کہ اسلام آباد میں کو آپریٹیوسو سائیٹیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت تمام رجسٹرڈ کوآپریٹیو سائیٹیز قانون کے مطابق کام رہی ہیں اورآئی سی اے متعلقہ قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنارہا ہے۔ سخت مانیٹرنگ ،قوانین پر عمل درآمد اور آڈ ٹ کی وجہ سے ان رجسٹر ڈ سوسائیٹیز کی کارکردگی میں گزشتہ 4 سال سے بہتری آئی ہے اور انہوں نے اچھاکام کیاہے۔ممبران سوسائیٹیز کی شکایات کے ازالے کے لئے آن لائن سسٹم شروع کیاگیا اور زمین کے حصول کو یقینی بنایا گیا اور کوآپریٹیو سائیٹیز ایکٹ اور قواعد و ضوابط کو مزید بہتر کیا گیاہےَ ۔ غریب لوگوں امداد باہمی کے تحت گھر بنانے کے لئے ہاوسنگ اسکیموں میں کم لاگت پر پلاٹ تیار کیے ہیں ۔
نمائندہ سوسائیٹیز الائینس نے بتایا کہ ان کی ایسوسی ایشن سماجی بھلائی کے کام بھی کررہی ہے اور سواں گارڈن کے علاقے میں 100بستروں کا ہسپتال بنایا ہے اور آئی سی ٹی میں اسکول بنائے ہیں اور فلٹریشن پلانٹس لگائے ہیں ۔چیف کمشنر اسلام آباد نے اسلام آباد میں کوآپریٹیو سوسائیٹیز کی کارکردگی کو سراہا اور ان سوسائیٹیز کے کام مزید بہتری لانے کی ہدایت کی ہے ۔