ایمنسٹی سکیم ، چوروں اور بینکوں سے قرض معاف کروانے والوں کیلئے این آر اوہے‘ انجمن تاجران

ایمنسٹی سکیم ، چوروں اور بینکوں سے قرض معاف کروانے والوں کیلئے این آر اوہے‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی )انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز اور جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہاہے کہ ایمنسٹی سکیم ایک دفعہ پھر ٹیکس چوروں ،کال دھن سفید کرنے والوں اور بینکوں سے قرض معاف کروانے والوں کے لئے این آر او ہے ،یہ سکیم بھی سابقہ ایمنسٹی سکیموں کی طرح ناکام ہو گی۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ نئی ایمنسٹی سکیم پرانے ٹیکس پیئرز کی حوصلہ شکنی اور ٹیکس چوروں کیلئے حوصلہ افزائی ہے جو لوگ پچھلے 25-30 سال سے ٹیکس دے رہے ہیں ان کو احساس دلایا جا رہا ہے کہ آپ غلط کرتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بجائے اس کے کہ حکومت ٹیکس چوروں کو پکڑ کر سخت سزا دے ان کے لئے قانون سازی کرے الٹا حکومت نے ٹیکس لٹیروں کو تحفظ دینے کیلئے تمام حدیں پار کر دی ہیں حکومت کو چاہیے کہ تمام ان ڈائریکٹ ٹیکسز کا خاتمہ کرتے ہوئے جیسے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس پٹرولیم لیوی ٹیکس ،ایکسٹرا سیلز ٹیکس اور اس جیسے تمام ٹیکسز کو ختم کر کے ڈائریکٹ ٹیکسز کا ریٹ کم کریں تاکہ عوام کو ٹیکس دینے کی عادت ڈالی جا سکے اور ٹیکس پیئرمعاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔

مزید :

کامرس -