ایمنسٹی سکیم سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو گا ،راولپنڈی سمال چیمبر

ایمنسٹی سکیم سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو گا ،راولپنڈی سمال چیمبر

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی سمال چیمبر نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سمال ٹریڈرز کو فائدہ اور ٹیکس نیٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا ۔راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے صدر ندیم شیخ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹر یڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کی جانب سے جنوری میں حکومت کو یہ تجویز پیش کی گئی تھی جسے منظور کرنے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور انکی معاشی ٹیم کے مشکور ہیں ۔

ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں سمال ٹریڈرز کو شامل کرنے سے کاروبار میں اضافے کیساتھ ٹیکس ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اندرون و بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے پرٹیکس کی شرح یکساں رکھی جائے تا کہ اندرون و بیرون ملک رہنے والے اس سے مستفید ہو سکیں ۔ شناختی کارڈ نمبر کو این ٹی این نمبر بنانے سے متعلقہ فیصلے کو قابل عمل پالیسی اور سسٹم کے زریعے لاگو کیا جائے کیونکہ شناختی کارڈ تو ہر پاکستانی کا ہے لیکن ٹیکس گزاروں کی تعداد کم ہے ۔ ندیم شیخ نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹر یڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز نے ہمیشہ تاجروں کی فلاح و بہبود اور تجارتی فائدے کے لئے حکومت کو قابل عمل تجاویز دی ہیں جن کو ٹیکس سکیم میں شامل کرنا قابل ستائش اقدام ہے جس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...