اکتوبرکی عکسبندی کے دوران محبت کا اصل معنی پتا چلا:ورون دھون
ممبئی(آن لائن)بالی وڈاداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ فلم ’’اکتوبر‘‘ کی عکسبندی کے دوران مجھے محبت کا اصل معنی پتا چلا۔ اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نامور ادکار ورون دھون نے کہا کہ وہ شوجیت سرکار کیساتھ پہلی بار کام کر رہے ہیں اور اس دوران مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔فلم ’’اکتوبر‘‘ کی کہانی کہاوتی لو سٹوری نہیں بلکہ اس میں سچا پیار کیا ہوتا ہے یہ بتایا گیا ہے اور مجھے بھی فلم کی عکسبندی کے دوران ہی محبت کا اصل معنی پتا چلا،فلم میں ورون دھون کیساتھ بانیتا سندھو پہلی بار نظر آئیں گی۔ فلم کے ہدایتکار شو جیت سرکار ہیں،فلم13اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔