اداکارہ قراۃ العین عینی دوسرے بچے کی ماں بن گئی
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل قراۃ العین جو کہ عینی کے نام سے شوبز میں مشہور ہیں دوسرے بچے کی ماں بن گئی ہیں.ذرائع نے بتایا ہے کہ کچھ عرصہ قبل عینی کے گھر بچے کی پیدائش ہوئی لیکن انہوں نے اس کا اعلان نہیں کیا البتہ چند قریبی دوستوں کو اس کی اطلاع ضرور دی جو اس خبر کو چھپانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ عینی کی یہ دوسری شادی ہے جبکہ پہلی شادی سے بھی ان کے بچے ہیں تاہم انہوں نے ہمیشہ یہ بات چھپائے رکھی.عینی نے مختلف رسائل کے لئے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہدایتکارجمشید جان محمد جمن کی فلم’’سوال سات سو کروڑ ڈالرکا‘‘میں بھی کام کیاتاہم یہ فلم مکمل طور ناکام ثابت ہوئی۔عینی کی دوسری فلم"تمہی تو ہو" دو سال سے مکمل ہے جسے ابھی تک ریلیز نہیں کیا گیا۔اس فلم میں ان کے ساتھ دانش تیمور نے کام کیا ہے جبکہ ڈائریکشن سنگیتا نے دی ہے۔