اداکارہ لیلیٰ کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

اداکارہ لیلیٰ کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ لیلیٰ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ لیلیٰ نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کیلئے بڑا کام کیا اور خاص طور پر صوبہ پنجاب اور لاہور میں جس طرح کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں و ہ قابل تحسین ہیں جس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف عالمی سطح کے لیڈر ہیں اور شہبازشریف میں بہترین ایڈ منسٹریٹر کی خوبیاں موجود ہیں اورانہوں نے بطور وزیراعلیٰ دوسرے صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ ترقیاتی کام کئے ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بینظیر بھٹو کے بعد مجھے مریم نواز نے بڑا متاثر کیا ہے اورمجھے یقین ہے کہ مستقبل میں وہ خواتین اور خاص طور پر ملک کیلئے اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ؤں پر کرپشن کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں جس میں کوئی بھی ابھی تک ثابت نہیں ہوسکا۔نیب کی جانب سے مسلم لیگ کی قیادت کو ٹارگٹ کرنا نا انصافی ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...