ٹائیگر شیروف کی ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیرٹو‘‘ کی عکسبندی شروع

ٹائیگر شیروف کی ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیرٹو‘‘ کی عکسبندی شروع
ٹائیگر شیروف کی ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیرٹو‘‘ کی عکسبندی شروع

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکار ٹائیگر شیروف اور چنکی پانڈے کی بیٹی عنایہ پانڈے نے فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیرٹو‘‘ کی عکسبندی دہرادون میں شروع کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر ٹو‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے جس میں چنکی پانڈے کی بیٹی عنایہ پانڈے پہلی بار پردہ سکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔ فلم کے پہلے شیڈول کی عکسبندی دہرادون میں دو ماہ میں مکمل کی جائیگی۔ فلم کے گانے کی عکسبندی جون میں کی جائیگی۔ فلم کی پیش کش کرن جوہر دیں گے،جو 23نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

مزید : کلچر