’’من مرضیاں‘‘ کی عکسبندی 2ماہ میں مکمل ہو جائیگی:تاپسی پنو

’’من مرضیاں‘‘ کی عکسبندی 2ماہ میں مکمل ہو جائیگی:تاپسی پنو

ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکار ہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ فلم ’’من مرضیاں‘‘ کی عکسبندی دو ماہ میں مکمل ہو جائیگی۔ اتوار کو اپنے بیان میں تاپسی پنو نے کہا کہ فلم ’’من مرضیاں ‘‘ کی عکسبندی دو ماہ میں مکمل ہو جائیگی۔ا س سے قبل میں نے فلم’’ملک‘‘ کی عکسبندی بھی صرف 27دنوں میں مکمل کی تھی،اداکارہ تین فلموں میں نظر آئیں گی جن میں ایک ’’سورما‘‘ دوسری ’’من مرضیاں‘‘ اور تیسری ملیالم فلم ’’سالٹ اینڈپیپر ‘‘ کی ہندی ریمیک فلم ’’تڑکا ‘‘ ہے جس کے ہدایتکار پرکاش راج ہیں۔ فلم 9جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔تاپسی پنوں کے ساتھ اس فلم میں ابھیشک بچن بھی اہم کردار میں نظر آئینگے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...