سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم 29جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم 29جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی(آن لائن) بالی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹیزر 24اپریل کو ریلیز کیا جائیگا۔اتوار کو بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹیزر 24اپریل کو ریلیز کیا جائیگا جبکہ فلم کا ٹریلر مئی کے آخر میں جاری کیا جائیگا۔فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سونم کپور،انوشکا شرما،وکی کوشل،پارش راول اورمنیشا کوئرالہ شامل ہیں۔

فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی ہیں۔ فلم 29جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

مزید : کلچر