اداکارہ میرا کا ایک اور میرج سرٹیفکیٹ سامنے آگیا

اداکارہ میرا کا ایک اور میرج سرٹیفکیٹ سامنے آگیا
اداکارہ میرا کا ایک اور میرج سرٹیفکیٹ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ میرا کا ایک اور میرج سرٹیفکیٹ سامنے آگیا جس سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ میرا کے تکذیب نکاح کا کیس زیر سماعت ہے جس میں نکاح خواں بھی پیش ہوچکا ہے جس میں نکاح خواں نے کہا کہ میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح اسی نے پڑھایا تھا۔اب میرا کے دو نکاح نامہ منظر عام پر ہیں۔جس میں ایک نکاح نامہ عتیق الرحمان کے ساتھ ہے اور دوسرا میرج سرٹیفکیٹ کیپٹن نوید کے ساتھ شادی کا ہے جو امریکا میں انجام پائی تھی۔یہ سرٹیفکیٹ اس وقت منظر عام پر آیا تھا جب میرا کی کیپٹن نوید کے ساتھ مبینہ فحش ویڈیو اچانک منظر عام پر آگئی تھی تو اس ایشو کو ختم کرنے کے لئے اس شادی کے سرٹیفکیٹ کو سامنے لایا گیا تھا۔اب میرا کا عتیق الرحمان کے ساتھ مبینہ شادی کے معاملے پر تکذیب نکاح کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ میرا اگر پہلے سے شادی شدہ تھی تو اس نے کیپٹن نوید سے شادی کیوں کی۔اب میرا کا دوسرا نکاح نامہ بھی سامنے آچکا ہے جس پر سوال کیا جارہا ہے کہ اصل نکاح نامہ کونسا ہے اور میرا کس کی بیوی ہے۔میرا عتیق الرحمان کو اپنا شوہر تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔قانونی ماہرین کے مطابق اگر میرا کے میرج سرٹیفکیٹ کی تصدیق اسلام آباد میں امریکی قونصل خانے سے کروائی گئی تو اس سے مزید معاملات الجھ سکتے ہیں۔اس ساری صورتحال میں کیپٹن نوید کا کیرئیر بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

مزید :

کلچر -