شیکھرثمن کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

شیکھرثمن کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا
شیکھرثمن کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

  

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ اداکار شیکھرثمن کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’بھومی‘‘ کے اداکار شیکھرثمن کا گزشتہ روز فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا جس پر انہوں نے سائبر کرائم سیل میں رپورٹ درج کروائی، اداکار کا کہنا ہے کہ جس دن میرا اکاؤنٹ ہیک ہوااس دن میں اسے استعمال نہیں کر رہا تھا اور مجھے میرے دوستوں نے بتایا کہ میرے اکاؤنٹ پر کچھ نازیبا تصاویر اور مواد موجود ہے جس پر میں نے سائبر کرائم سیل میں رپورٹ درج کروائی، لیکن اکاؤنٹ ہیک ہونے پر میں بہت پریشان ہو گیا اور میں نے فیصلہ کیا کہ میں سوشل میڈیا استعمال نہیں کروں گا کیونکہ ایسی چیزوں سے میری ساکھ متاثر ہو سکتی ہے لیکن پھر میرے دوستوں نے مجھے سمجھایا کہ سوشل میڈیا ہی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے آپ اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ میں ایک سلیبرٹی ہیں اور میں ایسا مواد کبھی بھی شئیر نہیں کر سکتا۔

مزید : کلچر