رنبیر کپور’’ پیپسی‘‘ کی اشتہاری مہم کا حصہ بن گئے

رنبیر کپور’’ پیپسی‘‘ کی اشتہاری مہم کا حصہ بن گئے
رنبیر کپور’’ پیپسی‘‘ کی اشتہاری مہم کا حصہ بن گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور پیپسی کی اشتہاری مہم ’’کیوں سوکھے سوکھے ہیں‘‘ کا حصہ بن گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنبیر کپورنے اس مہم کے عنوان ’’کیوں سوکھے سوکھے ہیں‘‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیال ان کے لئے نیا نہیں ہے کیونکہ میں کھانے پینے کا بہت شوقین ہوں اور مجھے ہر قسم کا کھانا بہت پسند ہے اور جب میں فلم ’’براہمسترا‘‘ کی عکسبندی کر رہا تھا تو میں ڈائٹنگ پر تھا اور میں روٹی اور چاول نہیں کھاتا تھا، اس لئے وہ دن میرے لئے ’’سوکھے سوکھے‘‘ تھے۔ انہوں نے اپنے کالج دور کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ہم سارے دوست مل کر کلاسیں چھوڑ کر کھانا کھانے چلے جاتے تھے اور ہماری زندگی کے تین مقاصد ہی رہ جاتے تھے دوست، کھانا اور پیپسی۔

مزید : کلچر