بانیتا سندھو کی ’’اکتوبر‘‘ میں کردار ’’شیولی‘‘کی وڈیو جاری

بانیتا سندھو کی ’’اکتوبر‘‘ میں کردار ’’شیولی‘‘کی وڈیو جاری
بانیتا سندھو کی ’’اکتوبر‘‘ میں کردار ’’شیولی‘‘کی وڈیو جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکار بانیتا سندھو کی فلم ’’اکتوبر‘‘ میں کردار کی وڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار ورون دھون کے فلم ’’اکتوبر‘‘ میں کردار ’’دان‘‘ کی وڈیو کے بعد اب بانیتا سندھو کے کردار ’’شیولی‘‘ کی وڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ بانیتا سندھو نے فلم ’’اکتوبر‘‘ سے ہی بالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، وڈیو میں وہ ایک ہوٹل میں نوکری کرتی دکھائی دے رہی ہیں جو اپنے کام سے کام رکھتی ہے اور اسے اپنی معصومیت کے باعث بالکل بھی اندازہ نہیں ہوتا کہ ورون دھون (دان) اس سے محبت کرتا ہے۔ فلم کے ہدایتکار شوجیت سرکار ہیں ، فلم13اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر