منیر نیازی کی یاد میں محفل مشاعرہ آج ہوگی

منیر نیازی کی یاد میں محفل مشاعرہ آج ہوگی

لاہور(فلم رپورٹر)اردو اور پنجا بی کے نامور شاعر منیر نیازی (مرحوم) کی سالگرہ کے حوالے سے لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام ان کی یاد میں محفل مشاعرہ منعقد ہو رہا ہے ۔ یہ محفل مشاعرہ آج سہ پہر4بجے الحمراء ہال نمبر 3میں ہوگی۔جس میں نامور شعرائے کرام شرکت کریں گے۔ اس محفل کے مہمان خصوصی بیگم ناہید منیر نیازی ہوں گی۔

مزید : کلچر