اجوکا تھیٹر کے زیر اہتمام تین روزہ ’’آزادی تھیٹر فیسٹیول ‘‘ کل سے ہوگا

اجوکا تھیٹر کے زیر اہتمام تین روزہ ’’آزادی تھیٹر فیسٹیول ‘‘ کل سے ہوگا

لاہور (فلم رپورٹر)اجوکاتھیٹر کے زیر اہتمام قیام پاکستان کے 70برس مکمل ہونے کی تقریبا ت کے تسلسل میں لاہورآرٹس کونسل میں تین روزہ ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں اجوکا کی ٹیم دو کھیل ’’ چاک چکر ‘‘ اور ’’ چیئرنگ کراس‘‘ پیش کرے گی ۔ فیسٹیول کا آغاز کل 10اپریل کی شام جرمن ڈرامہ نگا ر بریخت کے شہرت یافتہ کھیل سے ماخوذ اردو ڈرامے ’’ چاک چکر‘‘ سے ہوگا جس کے بعد دوسرے روز ایگریکلچرل یونیورسٹی فیصل آباد کی ٹیم امن ، محبت اور مذہبی رواداری کے پیغام پر مبنی سپیشل مائم پرفارمنس پیش کرے گی جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاہور کے طلبا کا تھیٹر گروپ مکھوتے تھیٹر ’’ غلام ‘‘ کے عنوان سے بنایا گیا اپنا خصوصی کھیل پرفارم کریں گے ۔فیسٹیول کا اختتام اجوکا تھیٹر کے نئے کھیل ’’ چئیرنگ کراس‘‘ کی پرفارمنس پر ہوگاجسے چند ہفتے قبل لاہور میں پہلی بار پیش کیا گیا تھا ۔ اجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد محمود ندیم کے مطابق فیسٹیول کا انعقاد اجوکا تھیٹر کے قیام کے 34برس مکمل ہونے کی مناسبت سے کیا جا رہا ہے اور اس میں پیش کئے جانے والے تمام کھیل آزادی اور سماجی بیداری کے پیغام کو اجاگر کرتے ہیں تاکہ معاشرے میں منفی رویوں کو شکست دے کر مثبت سوچ اورتعمیری افکار کو پروان چڑھایا جا سکے۔

مزید : کلچر