بلاول کا دوسرا دورہ‘ پی پی عہدیدار‘کارکن گیلانی خاندان کی اجارہ داری سے نالاں

بلاول کا دوسرا دورہ‘ پی پی عہدیدار‘کارکن گیلانی خاندان کی اجارہ داری سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلا ول بھٹو زدداری کے ملتان کے دوسرے دورے پربھی مقامی قیادت کیس نمایاں شخصیت کی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے ناکام رہی ہے جبکہ پارٹی کارکنان کے مطابق ملک کی بڑی سیاسی جماعت گیلانی ہاؤس کی آہنی فصیلوں کے اندر قیدہو کررہ گئی ہے انہوں نے اس توقعات کاا ظہار بھی کیا ہے(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
کہ بلاول ہاؤس کے فعال ہونے تک پارٹی سابق ٰوزیراعظم سید بلاول ہاؤس یوسف رضا گیلانی ان بیٹوں اور چند حاشیہ برداروں کے قبضہ میں رہے گی تاہم بلاول ہاؤس میں مرکزی قیادت کے قیام سے کارکنوں کی حوصلہ افزائی سمیت پارٹی ازسرنوابھر کر سامنے آگئی چند ماہ پہلے قلعہ قاسم باغ پر بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ عام کے موقع پر بھی پیپلزپارٹی کے مقامی عہد یداران اور کارکنوں اور کارکنان گیلانی خاندان اور ان کے حاشیہ برداروں کی اجارہ داری سے نالاں نظرآتے اور انہوں نے اس کے برملا اظہار بھی کیا جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو کے حالیہ دورہ ملتان کے موقع پر مقامی قیادت کی جانب سے سکیورٹی کے نام پر کیے گیئے اقدامات پر شدید تحفظا ت کا اظہار کیا ہے حالیہ وزٹ ملتان پر پارٹی عہدیداران و کارکنان سمیت میڈیا نمائندگان کو بھی نہ صرف چیئرمین بلاول بھٹو سے دور رکھاگیا ہے بلکہ ا نہیں گیلانی ہاؤس میں داخلے کی بھی اجازت نہیں دی گئی اور بدقسمتی سے بدانتظامی کی بدحالت رہی ہے کہ مقامی قیادت کی جارب رہے چیئرمین بلاول بھٹو زدداری کی آمد بارے کسی میڈیا ہاؤس کو باقاعدہ دعوت دینا بھی گوارہ نہیں کیا گیا ہے جس پر میڈیا بھی نالاں ہے ۔