الیکشن سے قبل چولستانی الاٹمنٹ پری پول رگنگ ہے ‘ طارق بشیر چیمہ

الیکشن سے قبل چولستانی الاٹمنٹ پری پول رگنگ ہے ‘ طارق بشیر چیمہ

ہیڈراجکاں(نامہ نگار) الیکشن سے قبل ہونے والی چولستانی الاٹمنٹ پری پول رگنگ ہے ،الاٹمنٹ کو سیاسی رشوت کے طور پر(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

استعمال کیاجارہاہے ،الاٹمنٹ میں حقدار چولستانیوں کو محروم کیاجارہاہے ، کارکن الیکشن کی تیاری کریں،آنے والا دور مسلم لیگ (ق) کا ہی ہے،ملکی عوام اب کرپٹ حکمرانوں کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ، ن لیگ نے جو بویا وہی کاٹ رہی ہے،،نیب پنجاب میں ہونے والی کرپشن میں ملوث بڑے بڑے مگرمچھوں پر بھی ہاتھ ڈالے، شریف خاندان پاکستان میں بادشاہت چاہتاہے، اور اپنی بادشاہت کو قائم رکھنے کیلئے ہر قدم اٹھاکر ملکی و قومی اداروں پر کیچڑ اچھال رہاہے،مگر اب میاں برادران کا شو ختم ہوچکاہے ، مخالفین کو 2018ء کے الیکشن میں عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق) کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور ممبر قومی اسمبلی چودھری طارق بشیر چیمہ اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل نے گزشتہ روز41ڈی این بی میں غلام حیدر پرھاڑ کی رہائش گاہ پر الیکشن کے حوالے سے مختلف وفودسے گفتگو کے دوران کیا بعدازاں انہوں نے ،143ڈی بی میں اعجاز باجوہ کے بھائی کی دعوت ولیمہ،4ڈی آر بی میں نظام دین کلادی کی قل خوانی،18ڈی آر بی میں حاجی حق نواز،105ڈی این بی مرتضی باجوہ،107ڈی این بی مہدی حسن کی بیوی،35ڈی این بی محمد اشرف جعفری کے چچا،34ڈی این بی میں عبدالرزاق کی فاتحہ خوانی اور ملازم حسین کی تیماداری بھی کی ۔ ندیم لاشاری، چودھری اقبال گورائیہ، قاضی بشیر، حاجی اللہ دتہ، جام شفیع، محمد یوسف ٹھوٹھا، شفیع نمبردار، قاضی مرتضی، حاجی فلک شیر، اکرم ٹھوٹھا، احمد نواز چیمہ، کونسلر چودھری عمران اصغربھی ان کے ہمراہ تھے ۔

طارق بشیر چیمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...