بجلی بندش کا سلسلہ بدستور جاری ‘ صارفین اذیت میں مبتلا

بجلی بندش کا سلسلہ بدستور جاری ‘ صارفین اذیت میں مبتلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ کوٹ ادو ‘ سکندر آباد ‘ منڈی یزمان ‘ ہیڈ راجکاں ( سٹاف رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان ‘ نامہ نگار ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی بندش کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے ناصرف (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
گھریلو بلکہ کمرشل صارفین بھی اذیت میں مبتلا ہیں اس سلسلہ میں ملتان سیسٹاف رپورٹرکے مطابق بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پھر شروع کر دی گئی ۔ملتان شہر کو بجلی فراہم کرنیوالے 100 سے زائد فیڈرز سے ایمرجنسی لوڈشیڈنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔عوام اذیت میں مبتلا ہو گئے ۔ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہنگامی طور پر ایمرجنسی لوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دوگھنٹے لوڈشیڈنگ والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا مجموعی دورانیہ چار گھنٹے کردیا گیا ہے۔ تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ والے فیڈرز پر 5 گھنٹے کی بجلی بندش کی جارہی ہے۔ میپکو ذرائع کے مطابق شیڈول 48 گھنٹے کے لئے نافذ العمل ہے۔ نیشنل پاور کنٹرول سنٹر کے احکامات پر نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ جلد ہی پرانا شیڈول بحال کردیا جائے گا۔ طویل لوڈشیڈنگ شروع کرنے پر نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا اور عوام اذیت میں مبتلا ہو کر رہ گئے ۔ہسپتالوں میں آپریشن متاثر ہوئے۔ گزشتہ روز اتوا ر کو سرکاری چھٹی کے روز بجلی کا استعمال کم ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ کی گئی ۔حکومت نے یکم دسمبر 2017ء سے ملک میں زیرو لوڈشیڈنگ کا اعلان تو کیا مگر اس پر عمل نہ کیا۔الٹا بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔دوسری جانب سوئی گیس کے بحران نے صارفین کو اذیت میں مبتلا کیا ہوا ہے ۔ملتان اور گردونواح کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ بیشتر علاقوں میں پریشر نہ ہونے کے برابر ہے ۔ کوٹ ادو سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کوٹ ادو میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری فورس لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے واپڈا کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک گھنٹہ صبح اور ایک گھنٹہ شام کے وقت ہے مگر 6سے8گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جاری ہے متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی انتظامیہ کا شیڈول سے ہٹکرلوڈشیڈنگ کرنا ظلم وناانصافی ہے ۔لائن لاسسز پورے کرنے کییلیے عوام پر اضافی لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کیا جارہا ہے عوامی سماجی حلقوں نے اصلاح کا مطالبہ کیا۔سکندر آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بجلی اورگیس کی غیر اعلاینہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ کم نہ ہوسکا شہریوں کا شدید احتجاج تفصیل کے مطابق بجلی اورگیس کی غیر اعلاینہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینامحال کردیا جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔ منڈی یزمان سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل یزمان میں وقفے وقفے سے غیراعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ کا سلسلہ جا ری ہے۔گھنٹہ بعد گھنٹہ کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ سے دورانیہ 14سے 16گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔ادھر سو رج نے بھی آ نکھیں دکھانا شرو ع کر دی ہیں ۔جس سے گر می اور حبس مزید بڑ ھ گئی ہے۔جب کہ لوڈشیڈنگ سے کارو با ری سر گر میا ں بری طر ح معطل ہو کر رہ گئی ہیں ۔عوامی حلقو ں نے حکو مت سے لو ڈشیڈنگ کے فوری خا تمے کا مطالبہ کیا ہے۔ہیڈ راجکاں سے نامہ نگا رکے مطابق ٹیل والا ،ہیڈراجکاں اور نواحی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا،جسکا دورانیہ 12گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے،ن لیگی حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوگئے،10500میگاواٹ سے زیادہ بجلی سسٹم میں شامل ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ ختم نہ ہو سکی، گرمی شروع ہوتے ہی بجلی بھی غائب ہونا شروع ہو گی،کاروبار جو پہلے ہی تباہ ہیں ،مزید تباہ وبرباد ہوجائیں گے،جبکہ حکومتی وزیر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا ڈھول بجا رہے ہیں ،ابھی تو گرمی آئی ہے ،آگے دیکھتے ہیں ہوتا ہے کیا،نہری پانی کی قلت کے بعد اب بجلی کا بحران شروع ہو چکاہے، اہل علاقہ زاہد غفران، مولوی سیف الرحمان، ماسڑوقاص شریف،ماسڑ منیر ساجد، حافظ اکبر ، ودیگران نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔