عام انتخابات سے قبل سرائیکی صوبہ تشکیل دیا جائے ‘ سلطان محمود ہنجرا

عام انتخابات سے قبل سرائیکی صوبہ تشکیل دیا جائے ‘ سلطان محمود ہنجرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ، کوٹ ادو ( بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر ) قومی اسمبلی کے رکن الحاج ملک سلطان محمود ہنجرا نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل سرائیکی صوبہ تشکیل دیا جائے اور اس وقت تک نئے انتخابات (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
نہ کرائے جائیں جب تک جنوبی پنجاب کو صوبائی درجہ نہ مل جائے۔ جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی اور سیاستدان بھی جماعتی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر سرائیکی وسیب کے اجتماعی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کی تحریک کا حصہ بن جائیں اور اپنا علیحدہ صوبہ حاصل کیے بغیر آئندہ عام انتخابات کا حصہ نہ بننے کا اعلان کریں ۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی پہلے ہی نئے صوبہ کی تشکیل کے لئے قرار داد منظور کر چکی ہے اس لیے وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی سے نئے صوبہ کی تشکیل کے لئے منظور ہونے والی قرارداد کو آئینی طریقہ کار کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کرا کر فوری طور پر جنوبی پنجاب کو مکمل صوبائی حیثیت دی جائے۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف پر بھی زور دیا ہے کہ وہ ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی تقسیم اور جنوبی پنجاب یا سرائیکی میں سے کسی بھی ایک نئے نام کے ساتھ نئے صوبہ کی تشکیل کے لئے اپنا قائدانہ کردار ادا کریں اور موجودہ اسمبلیوں کی بقایا مدت کے دوران ہی نئے صوبہ کی تشکیل کے لئے آئینی و قانونی ضوابط کی تکمیل کرا کر نئے صوبہ کی تشکیل کے لئے سرائیکی خطہ کے عوام کے جائز دیرینہ مطالبہ کو عملی جامع پہنائیں کیونکہ موجودہ وفاقی اکائیوں میں عدم مساوات کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل اور سرائیکی صوبہ کی تشکیل کے مطالبات کو زیادہ دیر تک نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
سلطان محمود ہنجرا