بلاول بھٹو کی ملتان آمد ‘ بلاول ہاؤس کے اطراف پولیس حصار سے مکین پریشان

بلاول بھٹو کی ملتان آمد ‘ بلاول ہاؤس کے اطراف پولیس حصار سے مکین پریشان

ملتان(کرائم رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زردار ی کی ملتان آمد،بلاول ہاوس کے گرد پولیس کے حصار سے علاقہ مکین شدید اذیت میں مبتلا،۔تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ملتان تین روزہ ممبر سازی مہم کے موقع پر بہادر پور کے رہائشی شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔علاقہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پولیس ایک دن میں دو سے تین بار ان کے گھر چیکنگ کے لیے آتی ہے۔جو کسی طور بھی مناسب عمل نہیں ہے۔جبکہ بلاول ہاوس کے اطراف سڑکوں کو پولیس نے رکاوٹیں لگا کر بلاک کردیا ہے ،جس پر علاقہ مکین شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ کار ،موٹر سائیکل کی آمد و رفت بند ہوگئی ہے، بہادر پور کے رہائشیوں نے اعلی ٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رکاوٹوں کو فوری ہٹایا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...