حکومت مسلمہ کشمیر کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے ‘ اعجا ز الحق
ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
کرتے ہوئے عملی اقدامات کرے اور آل پارٹیز کانفرس بلا کر کشمیر کے حوالے سے قومی پالیسی وضع کی جائے۔کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے یہ بات ہمیں قومی پالیسی میں ثبت کرنا ہو گی۔اعجاز الحق نے مزید کہا کہ دنیا کے سامنے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم اور بربریت کوبے نقاب کرناہوں گے۔کشمیر ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ہم کسی صورت کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔مودی سرکار پلاننگ کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے اور انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔اقوام متحدہ جو انسانی حقوق کے تحفظ کا دعویدار ہے وہ بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ،کشمیر کمیٹی کا فعال رکن و ممبر قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے سینئر صحافی و کالم نگار میاں میر احمد مستانہ سہروردی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اعجا زالحق
کروڑ لعل عیسن ( نمائندہ پاکستان )مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ ایم این (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
اے میاں محمد اعجازالحق نجی دورے پر کروڑ میں سماجی شخصیت چوہدری محمدعارف کی شاپ پرپہنچے توانکا پرتپاک استقبال کیا پہولوں کی پتیاں نچہاورکیں اور ہارپہنائے چوہدری محمدعارف کی طرف سے میاں اعجازالحق کے اعزازمیں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا اس موقعہ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تمام سیاستدانوں کوچاھئے کہ وہ محاذآرئی سے گریز کریں اوراداروں کااحترام کریں خواہ وہ عدلیہ ہو یافوج ہو کسی شخصیت کو نشانہ نہ بنایاجائے ظہرانہ میں چوہدری محمداشرف چوہدری شاہد غلام حسین خان چوہدری لیاقت علی چوہدری اخترعلی مرزاشکیل الرحمان جگنو محمدعامر محمداسلم بہولا محمدشفیع خان حاجی رسول احمد غلام یسین بہٹی شیخ فیاض الحق سردارذوالفقارعلی ایڈووکیٹ ملک محمداسماعیل حاجی شمس ملک اسلم حاجی محمدرفیق شیخ نذیرحسین امیرفیاضی عثمان اسلم سٹوڈنٹس رہنما ودیگر نے شرکت کی۔