چیف انجینئر انہار کرپشن سکینڈل ‘2ارب فراڈ کا ریکارڈ قبضہ میں لینے کا حکم

چیف انجینئر انہار کرپشن سکینڈل ‘2ارب فراڈ کا ریکارڈ قبضہ میں لینے کا حکم

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف انجینئر انہار کرپشن سیکنڈل پروزیراعلی پنجاب کانوٹس، سی پیک منصوبہ پربھی کاروائی شروع میلسی سائفن پربینک ریزنگ کے نام پردوارب(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

روپے کے فراڈ کاریکارڈ قبضہ میں لینے کاحکم چیف انجینئر انہار کے چہیتے سب انجینئرکیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج فوری طورپرریٹائرڈچیف انجینئرکی پنشن روک کرکاروائی کرنے کامطالبہ تفصیل کے مطابق چیف انجینئر انہاربہاولپوروقار حسین وڑائچ کے چہیتے ایکسیز ساجد محمود ، مہرمنظور حسین، محمددانش، عارف حسین گجر، شوکت حیات ورک کونواز کراربوں روپے لوٹنے کی خبریں شائع ہوئی تھیں جن میں ایکسین میلسی سائفن مہرمنظور حسین نے ساڑھے چارارب روپے کے منصوبے میں بینک ریزنگ کے نام پردوارب روپے کافراڈ کیاپنجندکینال سے سی پیک کے ٹھیکیدار کوغیرقانونی طورپرمٹی فروخت کرکے چیف انجینئر وقارحسین وڑائچ ایس ای احسان علی ایکسین محمدفاروق نے ساڑھے چھ کروڑ روپے بٹورے تحقیقاتی ٹیم کے آنے پرنہرمیں پانی چھوڑ کرثبوب غائب کردیئے دیگی کینال کے ٹھیکیدار خیبرگریس کمپنی کوبغیر پرفارمینس سکیورٹی وصول کئے13 کروڑ روپے کی موبلائزیشن بل کی ادائیگی کردی ٹھیکیدار کام چھوڑ کرفرار ہوگیاچیف انجینئر وقارحسین وڑائچ کے چہیتے سب انجینئر چوہدری محمداشرف کودیگی سیکشن رحیم یارخان میں سیاہ وسفیدکامالک بنایاگیااس نے کروڑوں روپے کامحکمہ انہار کوچونالگادیابہاولپورمیں غیرقانونی طورپرٹھیکیدار ی شروع کردی ناقص میٹریل پراینٹی کرپشن بہاولپورمیں محمداشرف کیخلاف مقدمہ درج ہوااس طرح دیگربھی ترقیاتی کاموں میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں کی گئیں جس پروزیراعلی پنجاب میاں محمدشہبازشریف نے نوٹس لے لیاہے اورسی ایم آئی ٹی کوریکارڈ قبضے میں لے کرتحقیقات کاحکم دیاہے جبکہ عوامی وسماجی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپرچیف انجینئر وقارحسین وڑائچ کی پنشن روک کر نیب سے تحقیقات کرائی جائے۔

انہار کرپشن

مزید : ملتان صفحہ آخر