چیف جسٹس کا یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر ز کی خلاف میرٹ تعیناتیوں کا از خود نوٹس

چیف جسٹس کا یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر ز کی خلاف میرٹ تعیناتیوں کا از خود ...

ملتان (نمائندہ پاکستان)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی میرٹ سے ہٹ کر تعیناتیوں کا ازخود نوٹس لے لیا،تمام یونیور(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

سٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے لیے سرچ کمیٹیوں کا مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم۔گزشتہ روز سماعت کے دوران انہوں نے کہا کہ میرٹ سے ہٹ کر تعیناتیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی میں آپ کو یہ بھی بتاتا ہوں کہ آپ یو ایچ ایس میں کس کو وائس چانسلر تعینات کررہے ہیں۔عدالت نے نشتر میڈیکل کالج کے وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔چیف جسٹس کا ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے عدالت کے تعاون اور مہلت مانگنے پر سلمان رفیق پر اظہار برہمی ہم تو تعاون کرتے ہیں اسی لیے ہسپتالوں کا دورہ کیا جاتا ہے جس پر آپ کے لوگ اعتراض کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 20 ارب روپے کا کڈنی ٹرانسپلانٹ منصوبہ لگا دیا وہی رقم میو اور سروس ہسپتال کو بہتر کرنے میں لگاتے،جب تک آگے کام نہیں ہوگا تعریفی کلمات نہیں کہوں گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...