اساتذہ نے 10اپریل کو پنجاب بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا

اساتذہ نے 10اپریل کو پنجاب بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا

مظفرگڑھ ( بیورو رپورٹ)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی،سید ذوالفقار علی ندیم،امام دین ملک،محمد اسلم بھٹہ، جمشید اختر بابر،محمد(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

سلیم خان گوپانگ،دولت خان گورمانی،لعل خان گورمانی،خالد خان گورمانی،غلام مصطفےٰ غزلانی،ابراہیم راشدی،مشتاق احمد خان جتوئی،محمد اعظم،رانا محمد امجد،شہزاد خان شیروانی،سہیل قادر،عبدالستار خان چانڈیہ،عبدالغفار خان کاکڑ،رانا دلبر،امتیاز بھٹی،محمد افضل و دیگر نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے اساتذہ کی زندگیاں اجیرن کررکھی ہیں موجودہ ہاؤس رینٹ میں تو ایک کمرہ بھی کرایہ پر نہیں ملتا قلیل میڈیکل الاؤنس میں علاج کروانا محال ہوچکا ہے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کرایہ آمدورفت بھی بڑھ گئے جبکہ محکمہ تعلیم کی اَفسر شاہی اور ان کی ہٹ دھرمی کے باعث اساتذہ جائز حقوق سے محروم ہو چکے ہیں اساتذہ پر بے جا پابندیوں نے انہیں ذہنی مفلوج بنا دیا ہے تعلیمی قابلیت کے مطابق اساتذہ کو سکیل نہ دینا اور ٹیچرز پیکیج کا خاتمہ اساتذہ میں بے چینی و اضطراب کا باعث بن رہا ہے اگر حکومت پنجاب نے اساتذہ کے جائز مسائل و مطالبات اور تنخواہ میں 100%اضافہ نہ کیا تو اساتذہ کرام راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے پہلے مرحلے میں پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب مظفرگڑھ سمیت تمام اضلاع میں 10اپریل کو دن 1بجے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرے گی جبکہ ضلع مظفرگڑھ کے اساتذہ مظفرگڑھ پریس کلب فیاض پارک چوک پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ اگلے مرحلے میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اور پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گالہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ فی الفور ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کویقینی بنا یا جائے بصورت دیگر حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت کی ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...