کینٹ بازار میں ڈیپارٹمنٹل سٹور میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

کینٹ بازار میں ڈیپارٹمنٹل سٹور میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

ملتان (کرائم رپورٹر)تین روز قبل ملتان کے کینٹ بازار کے پرنس (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

ڈیپارٹمنٹل سٹور میں لگنے والی خوفناک آگ پر قابو پالیا گیا،واضح رہے کہ تین روز قبل کینٹ صدر بازار کے پرنس ڈیپارٹمنٹل سٹور کے تہہ خانے میں صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں.. آگ کی شدت اتنی تیز تھی کہ ڈیپارٹمنٹل سٹور کے تینوں منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجس پر 48گھنٹے تک .کنٹونمنٹ بورڈ, ریسکیو1122 فائر بریگیڈ اور سیول ڈیفنس کی گاڑیوں کی جانب سے آگ بجھانے کا عمل وقفے وقفے سے جاری رہا۔گزشتہ روز اس پر مکمل قابو پالیاگیا۔جس پر ریسکیو ترجمان نے کینٹ بازار کے تاجروں کو تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کی مشورہ دے دیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...