ٹریفک کے مسائل اور ریلوے پولیس کا کردار

ٹریفک کے مسائل اور ریلوے پولیس کا کردار
 ٹریفک کے مسائل اور ریلوے پولیس کا کردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہر شہر میں ٹریفک کا نظام اطمینان بخش نہیں، ٹریفک کے قوانین تو ضرور موجود ہیں لیکن اصل مسئلہ ان کے نفاذ کا ہے۔ ٹریفک کے مسا ٰ ئل کے اعتبار سے ہمارا ملک سب سے انوکھا ملک نہیں بیشتر ممالک میں ٹریفک کے مسائل پریشان کن ہیں۔

روڈ سیفٹی سے متعلق مرتب کی گئی ایک بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق وطنِ عزیز پاکستان دنیا کے ان 80ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں ٹریفک کنٹرول غیر تسلی بخش ہے اور ٹریفک حادثات کی تعداد نسبتاً زیادہ ہے، اس معاملے میں دستیاب اعدادوشمار غیر مصدقہ اور نا بلِ اعتبار ہیں۔

بد قسمتی سے ہمارے ملک میں ٹریفک کنٹرول اور روڈ سیفٹی سے متعلق کوئی منظم اور مربوط پالیسی بھی ترتیب نہیں دی گئی جِس کی وجہ سے عوام کے وقت کا ضیاع ہورہا ہے،اور وہ ٹریفک حادثات کا بھی شکار ہورہے ہیں۔

ٹریفک کنٹرول کا مقصد عوام کا زیادہ سے زیادہ وقت بچانا ہے۔ٹریفک پر کنٹرول کرنے اور ٹریفک سے متعلق امور کاانتظام کرنے کی غرض سے محکمہ ریلوے پولیس میں "ریلوے ٹریفک پولیس" کے نام سے ایک علیحدہ شعبہ قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد ریلوے اسٹیشنوں اور ریلوے سے ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کو کنٹرل کرنا ہے، تا کہ وہ مسافر جو ٹرین میں سفر کرتے ہیں بروقت ریلوے اسٹیشن پہنچ سکیں اور ان کے وقت کا ضیاع نہ ہو پاکستان ریلوے پولیس کا شعبہ ٹریفک اپنی حدود کومدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک ڈیوٹی انجام دیتا ہے جس کا ڈویژن کی سطح پر انچارج ہوتا ہے جس کو ٹریفک انچارج کہا جاتا ہے۔


ٹریفک کنٹرول کے سلسلے میں ریلوے ٹریفک پولیس کا طرز عمل ٹریفک کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ بڑی اہمیت رکھتا ہے،بنیادی مقصد ٹریفک کے اصولوں کی پابندی اور یاد دہانی کروانا ہے۔ ریلوے ٹریفک پولیس کا کام نا صرف قانون کا نفاذ ہے بلکہ عوام کو ٹریفک کے اصولوں سے آگاہی دینا اور ان میں روڈ سیفٹی کا شعور پیدا کرنا بھی ہے ۔

ریلوے ٹریفک پولیس ان تمام نفسیاتی خطرات اور الجھنوں سے با خبر ہے جن کے نتیجے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور حادثات وقوع پذیر ہوتے ہیں۔ریلوے ٹریفک پولیس ٹریفک ڈیوٹی انجام دیتے وقت عوام کے ساتھ اچھے اخلاق کا ثبوت دیتی ہے، اس کا بنیادی فرض یہی ہے یہ بات اطمینان بخش ہے کہ عوام کی مشکلات اور مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے نہ صرف ان کی رہنمائی اور مدد کررہی ہے بلکہ ٹریفک کے ہجوم پرکنٹرول کر کے بچوں،بوڑھوں،نابیناؤں اور معذوروں کو باحفاظت سڑک پار کرانے اور ایسے ہی دیگر رفاہ عامہ کے کام انجام دے رہی ہے۔

ریلوے ٹریفک پولیس کسی ملکی یا غیر ملکی نہایت اہم شخصیات کے دوروں کے دوران اپنی حدود میں حفاظتی اقدامات اور ٹریفک کے خاص انتظامات بھی کرتی ہے اور ایسے مواقع پر کوشش کرنی چاہئے، کہ عوام کو کم سے کم تکلیف ہواورایسے اقدامات سے گریز کرے جو عوام کے لئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔

بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کا رونا تو ہر شخص روتا ہے، مگر درپیش مسائل میں ہمارا غلط رویہ بھی بہت حد تک کار فرما ہے۔جلد بازی کی وجہ سے سگنلز کی پابندی نہ کرنا ایک معمول بن چکا ہے ، لا قانونیت کی وجہ سے اگرچہ اس ذہنی پسماندگی پر قابو پانا مشکل ہو چکا ہے مگر ہم اپنے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ٹریفک کے اصولوں کی پابندی اور ان پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب سے تبدیلی لا سکتے ہیں تاکہ اس لاقانونیت کو ختم کیا جا سکے اور ٹریفک کے مسائل میں کمی واقع ہو۔

اس سلسلے میں ریلوے ٹریفک پولیس بھی عوام میں ٹریفک قوانین کے احترام کا شعور پیدا کرنے اور انہیں یہ باور کروانے کے لئے کہ قانون کا احترام کرنے میں خود ان کا فائدہ ہے، اپنا کردار ادا کرنے مہذب اور ترقی یافتہ اقوام اپنے رائج الوقت قوانین کے احترام کی افادیت و اہمیت کا پورا شعور رکھتی ہیں۔

جسکی بناء پر انہوں نے دنیا میں ممتاز مقام حاصل کیا ہے۔اس سلسلے میں ریلوے ٹریفک پولیس عوام کا تعاون حاصل کرکے عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے اور اپنی ڈیوٹی حق و انصاف کے تقاضوں کے مطابق سر انجام دے رہی ہے۔

مزید :

رائے -کالم -