تھانہ دراہمہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ‘ ایک ڈاکو مارا گیا ‘ دو گرفتار

تھانہ دراہمہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ‘ ایک ڈاکو مارا گیا ‘ دو گرفتار

ڈیرہ غازیخان، دائرہ دین پناہ( نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)تھانہ دراہمہ کے علاقہ دانش سکول کے نزدیک پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلہ ایک ڈاکو مارا گیا2گرفتار جبکہ پولیس (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

سی آئی اے سٹاف کے اے ایس آئی سمیت 3اہلکار زخمی ڈی پی او ڈیرہ موقع پر پہنچ گئے تھانہ دراہمہ پولیس نے کاروائی شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی آئی اے سٹاف پولیس کو مخبری پر پولیس تھانہ دراہمہ کے ہمراہ دانش سکول کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی سامنے اسے آنے والیAPVنمبر7127کو روکنے کا اشارہ کیا تو رکتے ہی اندر موجود تین مسلح افراد نے پولیس پر دو اطراف میں فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں سی آئی اے پولیس کے محمد اسد اے ایس آئی اور دو ایلیٹ کے جوان زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک مشتبہ ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دو جن کے نام عبدالرؤف کلیانی اور مصطفی گورچانی معلوم ہوئے ہیں گرفتار کر کے تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیئے گئے ہیں جبکہ مارے جانے والے کے نام کی شناخت کی جا رہی ہے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈیرہ غازیخان احمد نواز چیمہ موقع پر پہنچے اور زخمی ASIاسد اور دو اہلکاروں محمد اکبر ، خالد کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا اور زخمیوں کو طبی امداد دلوائی ادھر تھانہ دراہمہ پولیس مذکورہ تینوں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کر رہی ہے گرفتار ملزموں سے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ڈی پی او احمد نواز چیمہ نے ٹیچنگ ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ تینوں ڈاکوواردات کے لئے کوٹ چھٹہ کی طرف جا رہے تھے کہ دانش سکول کے نزدیک ٹال پلازہ پر ناکہ بندی میں روکنے پر ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر دو اطراف سے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے جوابی کاروائی کی کراس فائرنگ میں ایک نامعلوم ڈاکو مارا گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا زخمی سمیت 2ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس کے سی آئی اے سٹاف کے اے ایس آئی اسد عباس اور محمد اکبر اور محمدخالد کو طبی امداد دی جا رہی ہے پولیس کے جوانوں نے انتہائی بہادری سے جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کیا ہے اور گرفتار کیا ہے تحقیقات میں اہم انکشافات متوقع ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر