میٹر تبدیلی کے کئی ماہ بعد لاکھوں صارفین کو فرضی یونٹس جرمانوں کے نوٹس
ملتان ( سٹاف رپورٹر ) میپکوریجن میں ایس ڈی اوز نے میٹر تبدیل ہونے کے کئی ماہ بعد لاکھوں صارفین کوہزاروں فرضی یونٹس جرمانوں کے نوٹس بھجوا دئیے ۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ڈی اوز کی(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
طرف سے متعدد صارفین کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں کہ ان کا میٹر تبدیل ہوا تھا جس کی مد میں ان کے ذمہ یونٹس بنتے ہیں ۔ ان یونٹس کی تعداد سیکڑوں سے ہزاروں ہے ۔ میپکو ریجن میں لاکھوں صارفین کو یہ نوٹس بھجوائے گئے ہیں ۔ ان میں گھریلو ‘ کمرشل صارفین شامل ہیں ۔میپکو اہلکاروں نے بتایا کہ ہمیں سے ہدایات ہیں کہ ایم سی او ( میٹر تبدیلی) کے کیسز میں تمام صارفین کو جرمانے کے نوٹس بھجوائے جائیں ۔ جن صارفین کو جرمانہ نہیں بنتا تھا ‘ ان کو بھی ایوریج یونٹس ڈال دئیے گئے ہیں ۔ اعلی ٰ حکام کا حکم ہے ‘ جس کی تعمیل کی جا رہی ہے ۔متاثرہ صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹر تبدیل ہونے کے کئی کئی ماہ کے بعد سیکڑو ں اور ہزاروں یونٹس جرمانے کے نوٹس بھجوانا زیادتی ہے ۔ وہ ناجائز یونٹس ڈالے جانے کے خلاف احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد اکرم چوہدری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور دادرسی کرتے ہوئے ناجائز ڈالے گئے یونٹس ختم کرائیں ۔اس بارے میں میپکو کے حکام کا کہنا ہے کہ خراب ہونے میٹر تبدیلی کے بعد ڈیٹا ریٹریول سنٹر بھجوائے گئے جس کی رپورٹ پر صارفین کو یونٹس چارج کئے جا رہے ہیں۔ کسی کو نا جائز یونٹس نہیں ڈالے جا رہے ہیں ۔ اگر کسی صارف کو اس بارے میں شکایت ہے کہ حکام کے ساتھ رابطہ کرے یا میپکو ہیڈ کوارٹرز میں روزانہ اعلی ٰ افسران کی کھلی کچہریوں میں شکایت کرے ۔ صارف کی فوری طور پر دادرسی کی جائے گی۔
مرضی یونٹس